یوم جمہوریہ ترکی پر پاکستانی گلوکار نے ترک قومی ترانہ گاکر سماں باندھ دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) یوم جمہوریہ ترکی کے موقع پر پاکستانی گلوکار استاد رستم فتح علی خان نے ترک اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ مل کر قومی ترانہ گایا ۔
ترکی کے قومی ترانے کی شوٹنگ پاکستان کےشہر لاہور میں کی گئی جس میں پاکستانی ملازمین، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کے طلباء اور لاہور میں رہنے والے ترک شامل تھے۔
پاکستانی گلوکار رستم فتح علی خان نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک ماہ سےاس ترانے کی ویڈیو پر کام کر رہے تھے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ کامیاب ہوگئے ۔


یوم جمہوریہ ترکی کا پاکستانیوں کی جانب سے گایا قومی ترانہ دونوں ممالک میں دیرینہ دوستی کی علامت ہے اور یہ ترکی کے شہریوں کے لیے
پاکستان کی جانب سے ایک تحفہ ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More