ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو اس وقت اسلحے کی زیادہ خریداری کر رہے ہیں ۔
یونان نے فرانس سے چھ نئے رافیل طیارےخریدے ہیں جو ایتھنز پہنچ گئے ہیں ۔
یونان اور فرانس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں ممالکملٹی بلین یورو کے اسلحے کے معاہدے کیا ہے جس سے یورپی یونین کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
فرانس سے چھ رافیل جنگی طیارے یتھنز کے تاریخی مقام ایکروپولس کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ایتھنز کے شمال میں تقریباً 70 کلومیٹر دور تاناگرا ایئر بیس پر اترے۔
اسی معاہدے میں فرانس سے بحری جہاز 2025 اور 2026 میں ڈیلیور کیے جائیں گے جن کی قیمت تقریباً ساڑھے تین بلین ڈالر ہے۔
دفاعی ماہرین کے نزدیک کمزور معیشت کے باوجود یونان کی جانب سے مہنگا فوجی سازوسامان کی خریداری ترکی کے لیے الارمنگ ہے ۔
ترکی اور یونان میں قبرض سمیت بحیرہ روم میں سمندر ی حدود پر بھی خالیہ عرصے کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔
اس کشیدگی کے دوران یورپی یونین اور نیٹو نے دونوں ممالک کو جنگ سے دور رکھنے کی کوشش کی لیکن فرانس نے یونان کے موقف کی کھل کر حمایت کی اورمشرقی بحیرہ روم میں جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھی بھیجے تھے ۔یونان بحیرہ روم میں ترکی کے عزائم سے خائف نظر آرہا ہے ۔