یونان میں برفباری کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان میں مسلسل برفباری اور سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

برف کے طوفان سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں ۔ جن کے فوج کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔
امدادی کارکن کھانے پینے کی اشیا گاڑیوں میں پھنسے افراد تک پہنچاتے رہے ۔ یونان حکومت کا کہنا ہے کہ برف میں پھنسی ہر گاڑی کے مالک کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
خراب موسم کے باعث یونانی حکومت نے تعطیلات کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ دارالحکومت ایتھنز کے میئر خود سڑکوں اور اہم مقامات پر برف ہٹوانے کے عمل کی نگرانی کرتے رہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More