یونان : کشتی ڈوبنے کے 2واقعات میں16 تارکین وطن ہلاک

اینتھز(پاک ترک نیوز) بحیرہ یجیئن میں 2کشتیاں ڈوبنے سے 16تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ گزشتہ روز بحیرہ ایجیئن میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چند ہی گھنٹے بعد ایک دوسرے واقعے میں مزید 11 افراد ہلاک ہوئے۔حکام نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے تین لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ پاروس جزیرے کے قریب ایک اور ڈوبنے والی کشتی کے 57 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
گذشتہ تین روز کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق رواں برس جنوری سے نومبر تک یورپ پہنچنے کی کوشش میں 2500 سے زیادہ افراد سمندر میں یا تو ہلاک یا لاپتہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More