جنیوا (پاک ترک نیوز) کرونا کی نئی لہر اومی کرون کی آمد سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے عالمی یونیوورسٹیز سپورٹس فیڈریشن نے 2021ءکے سرمائی عالمی مقابلے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرنےاور اس سے ملحقہ چھ دیگر علاقوں میں کھیلوں کے یہ سرمائی عالمی مقابلے11سے21دسمبر تک منعقد ہونا تھے ۔جن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ مگر کرونا کی نئی قسم اومی کرون کی آمد کے بعد سوئس حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی سفری پابندیوں جن میں اب برطانیہ ، نیدرلینڈ اور فرانس بھی شامل کر دئیے گئے ہیں ۔
سوئس یونیورسٹیز سپورٹس فیڈریشن کے ذرائع نے تازہ ترین صورتحال کو دیکھتےہوئےیونیورسٹیز کے سرمائی عالمی کھیلوں کی منسوخی کو یقینی امر قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میںسفری پابندیوں کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر سے کھلاڑیوں کی سوئٹزرلینڈ آمد ممکن نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہماری کھیلوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہیں مگر اب انکی منسوخی کا صرف اعلان ہی باقی ہے۔