یوکرینی وزیر دفاع نے روس کو سرپرائز دینے کا عندیہ دیدیا

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرینیوزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے روس کوسرپرائز دینے کا عندیہ دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کواسلحہ اور گولہ بارود فراہمی پرپیشرفت ہوئی ہے لیکن ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کا کہنا تھا کہ نازک لمحہ ہے، دشمن کو حیرت میں ڈالیں گے، بس اتنا جان لیں کہ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر پھر رابطہ کرکے یوکرین کے لیے دس ارب ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب یوکرین کے مضافاتی شہر ارپن میں روسی طیاروں کی شدید بمباری کے دوران راکٹ اور میزائل لگنے سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More