اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز)یوکرین اور روس سے اناج کی برآمد کی اجازت دینے کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد سے اب تک دو ہفتوں میں یوکرین کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے بھجوائے جانے والے اناج کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ ترکی نے حاصل کیا ہے جبکہ ایران اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں۔
اقوام متحدہ کے زیر انتظام استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر (جے سی سی) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم اگست سے اب تک ترکی کو 26فیصداناج موصول ہوا ہے۔ اس کے بعد ایران اور جنوبی کوریا نے بائیس۔22فیصدچین نے یوکرائنی اناج کی برآمدات کا 8فیصد، آئرلینڈ نے 6فیصد، اٹلی نے 5فیصد، جبوتی نے 4فیصد اور رومانیہ نے 2فیصد حاصل کیا۔
اعدادوشمار کے مطابق1 سے 15 اگست تک،جے سی سی نے بحیرہ اسود میں بحری راہداری کے ذریعے کل 36 جہازوں کی نقل و حرکت کی اجازت دی جن میں21 آؤٹ باؤنڈ اور 15 ان باؤنڈجہاز شامل تھے۔ تاکہ امونیا سمیت اناج، کھانے پینے کی اشیاء اور کھاد کی محفوظ برآمدات کو آسان بنایا جا سکے۔ اس دوران بحری جہازوں نے "مجموعی طور پر 563,317 میٹرک ٹن اناج اور دیگر اشیائے خوردونوش” کی نقل و حرکت مکمل کی۔