یوکرین تنازع، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4فیصد اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) روس اوریوکرین کے درمیان تنازعہ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.83 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 95.25 ڈالر پر پہنچ گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی او خام تیل 4.02 ڈالر ہونے کے بعد فی بیرل قیمت 93.90 ڈالر پر پہنچ گیا۔
امریکی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ہے۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 2.78 فیصد کمی ہوئی اور انڈیکس 394.49 پوائنٹ گر گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More