ماسکو (پاک ترک نیوز)روس کے صدر ولادیمیرپیو ٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں اپنے تمام مقاصدحاصل کرے گا اور تمام منصوبوں کو مکمل طور پر پورا کرے گا۔
وہ گذشتہ روز یہاں یوکرین پر حملے کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکا سے بھرے لوزنیکی اسٹیڈیم میں خطاب کررہے تھے۔
پیو ٹن نے روسی پرچم لہراتے ہوئے لاکھوں لوگوں سے وعدہ کیا کہ کریملن کے تمام مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔ پیو ٹن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے اور کس قیمت پر کرنا ہے۔ اور ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل طور پر پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس جس کو "خصوصی فوجی آپریشن” کہتا ہے اس میں لڑنے والے فوجیوں نے روس کے اتحاد کی مثال دی ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں آپریشن اس لیے ضروری تھا کیونکہ امریکہ اس ملک کو روس کو دھمکی دینے کے لیے استعمال کر رہا تھا اور روس کو یوکرین کے ہاتھوں روسی بولنے والے لوگوں کی "نسل کشی” کے خلاف دفاع کرنا تھا۔
اگلی پوسٹ