یوکرین میں دو امریکی صحافی ہلاک

کیف(پاک ترک نیوز)
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز سے منسلک صحافی پیئرز کرزیوسکی اور ایلگسینڈرا کوشنوا یوکرینی درالحکومت کیف میں مارے گئے۔ یہ واقعہ کیف کے مضافات میں پیش آیا جب ان دونوں صحافیوں کی گاڑی آگ کی زد میں آگئی۔
فاکس نیوز کی سی ایاو سوزین سکاٹ نے کہا کہ یہ ادارے کیلئے ایک دل دہلا دینے والا دن ہے۔پئیر ز ایک جنگی زون میں کام کا تجربہ رکھنے والا فوٹو گرافر تھاجس نے فاکس نیوز کیلئے عراق سے لے کر افغانستان اور شام تک کوریج کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More