یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم تصور کی جا سکتی ہیں،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم تصور کی جا سکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روسی فورسز شہریوں اور شہری املاک بہ شمول اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم تصور کی جا سکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے گنجان آباد علاقوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More