کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے روسی سرحد کے قریب علاقہ روسی افواج سے واپس قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔یہ علاقہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے قریب ہے۔
یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے خارکیف خطے سے روسیوں کو نکال دیا ہے اور سرحدی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔خارکیف روسی حملے کے بعد سے مسلسل روسی بمباری کی زد میں رہا ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوجی سرحد پر موجود ہیں۔ ان میں سے ایک سپاہی صدر زیلنسکی سے مخاطب ہو کر کہہ رہا ہے کہ یوکرینی فوجی یہاں پہنچ گئے ہیں۔