یوکرین کشیدگی: امریکہ، روس 10 جنوری کو سیکورٹی مذاکرات کے لیے تیار

واشنگٹن/ماسکو (پاک ترک نیوز) امریکی اور روسی حکام 10 جنوری کو اپنی متعلقہ فوجی سرگرمیوں کے بارے میں خدشات اور یوکرین پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکورٹی مذاکرات کریں گے۔
بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے پیر کو دیر گئے اس تاریخ کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان 12 جنوری کو بات چیت کا امکان ہے۔ جبکہ روس، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی ایک وسیع تر بارڈر میٹنگ 13 جنوری کو ہوگی۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے منگل کو ان تاریخوں کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنیوا میں ہونے والی بات چیت سے ایک ایسا عمل شروع ہو گا جس سے ماسکو کو مغرب کی جانب سے نئی حفاظتی ضمانتیں ملیں گی۔
ریابکوف نے کہا کہ نیٹو کا اجلاس 12 جنوری کو برسلز میں منعقد ہوگا۔ جبکہ 13 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں ویانا میں قائم یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم جس میں امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ساتھ روس بھی شامل ہے ۔ ان مزاکرات میں تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہونے کی توقع ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہےکہ جب ہم بات کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں تو روس اپنے خدشات کو میز پر رکھ سکتا ہے اور ہم روس کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے خدشات کو بھی میز پر رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے بغیر یوکرین کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More