یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم ،امریکی فیصلہ خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے،روس

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی فیصلہ خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے دو سپر پاورز کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے اس امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح دو سپر پاورز کے مابین براہ راست تصادم کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی فیصلہ خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے یوکرینی فوج کی اس امریکی مدد کو انتہائی منفی پیشرفت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ واشنگٹن اس تنازعے کو مزید بگاڑنے کا باعث بن رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کے مطالبات پر کیف حکومت کو جدید ہتھیار اور راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More