یوکرین کے لئے سات کروڑ ڈالر سے زائد جنگی سامان کا ایک اور امریکی امدادی پیکیج

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو فوری طور پر نئے امدادی پیکج کے تحت 725 ملین ڈالر مالیت کا گولہ بارود اور جنگی گاڑیاں دے گی۔ تاہم اس نئی امدادی کھیپ میں فضائی دفاعی نظام سے متعلق آلات نمایاں نہیں ہوں گے۔یہ پیکیج امریکی صدر اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یوکرین کو فراہم کر رہے ہیں۔
امریکی حکام نے گذشتہ روز اس نئے امدادی پیکج کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ فوری بروئے کار ہو گا، نیز روس کی طرف سے یوکرین کے مختلف شہروں پر حالیہ بمباری کے بعد امریکہ کا پہلا امدادی پیکج ہو گا۔ ان امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک پیکج کا حتمی طور پر اور باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا اس پیکج کی مالیت اور اس میں شامل جنگی سامان میں تبدیلی یا اضافہ کمی ہو سکتی ہے۔چنانچہ اس پیکج کے عملی شکل اختیار کرنے کے بعد یوکرین کو اب تک امریکہ کی طرف سے دی گئی فوجی امداد کی مالیت ساڑھے 17 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ امریکہ یوکرین کو یہ امداد 24 فروری کے بعد سے دے رہا ہے جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔
مزید براںیہ نیا پیکج پچھلے ہفتے یوکرین کو بھیجے گئے امدادی پیکج سے مختلف ہو سکتا ہے۔ یاد رہے پچھلے ہفتے بھجوائے گئے امدادی پیکج میں میزائل شامل تھے۔ وہ پیکج روس کے میزائل حملوں کو جوابی شکست دینے کے لیے تیار کیا گیا تھا جس کے فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یوکرین کو اسی ہفتے امریکہ اور جرمنی کی طرف سے جدید ترین طیارہ شکن نظام مل جائے گا، جس میں میزائل حملوں اور ڈرونز کا جواب دینے کی اہلیت بھی ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More