راولپنڈی(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا جسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
حوالدار محمد شفیق فروری 2021میں یو این امن مشن میں شامل ہوئے تھے ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں، حوالدار شفیق فروری 2021ء میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے.
آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہوگئے، حوالدار شفیق کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اب تک 162 پاکستانی اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران شہادت نوش چکے ہیں۔