یو اے ای ،آئندہ 10برسوں میں 40فیصد ملازمتیں کم ہوجائیں گی

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں آئندہ 10برسوں کے دوران 40فیصد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔
انسانی وسائل اور اماراتی وزارت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں بیشتر ملازمتیں خود کار ہو جائیں گی۔تحقیق کے مطابق 2030 تک ٹیکنالوجی کے تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کے ساتھ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
سروے میں شامل 43فیصد کے قریب کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ اپنی افرادی قوت کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔دس برسوں کے دوران ایڈمنسٹریٹیو سپورٹ، سیلز اور رٹیل ٹریڈز تیسرے نمبر پر پروڈکشن کا شعبہ شامل ہے جن میں زیادہ تر ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More