یو ٹیوب نے شارٹ ویڈیوز کے لئے ادائیگیوں کی نئی پالیسی بنا دی

سان برونو ۔کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز)
یوٹیوب نے ’ٹِک ٹاک‘ کے ساتھ اپنی بڑھتی ہوئی مسابقت کے بعد اپنے پلیٹ فارم پر شارٹ ویڈیوز بنانے والوں کو ادائیگیوں کی نئی پالیسی متعارف کروا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ اپنے ویڈیو فیچر ’شارٹس‘ پر اشتہارات متعارف کرا رہی ہے جن کی آمدن کا 45 فیصد ویڈیو بنانے والوں کو ملے گا۔ یوٹیوب پہلے ہی سے ویڈیو بنانے والوںکو آمدن کا 55 فیصد ادا کر رہی ہے جبکہ اس کے مد مقابل ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے ماہانہ ایک ارب ڈالرز کا بجٹ مختصکر رکھا ہے۔
گزشتہ تین برس سےٹِک ٹاک کے ساتھ یوٹیوب کا مقابلہ چل رہا ہے اور اسی مقابلے کی فضا میں یوٹیوب نے 2021 کے اواخر میں 60 سیکنڈز دورانیے کی ویڈیو کے لیے ’شارٹس‘ کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ناظرین کی تعداد اب ماہانہ ڈیڑھ ارب تک پہنچ چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More