کیف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک 13,000 یوکراینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
میخائیلو پوڈولیاک نے مقامی ٹی وی چینل 24 سے بات کرتے ہوئے کہا "ہمارے پاس جنرل اسٹاف کی جانب سے سرکاری اندازے ہیں، اور ان کی تعداد 10,000 سے 13,000 تک ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "جب صحیح وقت آئے گا”، زیلنسکی سرکاری اعداد و شمار کو عام کر دیں گے۔
زیلنسکی نے کہا کہ جون میں، جب روسی افواج مشرقی لوگانسک کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی تھیں، یوکرین کے "روزانہ 60 سے 100 فوجی مارے جارہے تھے اور تقریباً 500 افراد کارروائی میں زخمی ہوئے”۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ستمبر میں کہا تھا کہ سات ماہ کی لڑائی میں 5,937 روسی فوجی مارے گئے ہیں۔
امریکہ جنرل مارک ملی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یوکرین میں 100,000 سے زیادہ روسی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، اور یوکرین کی کی افواج کو بھی ایسا ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔