رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10لاکھ نسخےتقسیم ہوں گے۔سعودی فرماں روا نےمنظوری دے دی

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران قرآن پاک اور 76 سے زیادہ زبانوں میں معنی کے ترجموں پر مشتمل دس لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف سائز کے ہوں گے جو مدینہ منورہ کے کنگ فہد کملکس نے تیار کیے ہیں۔جبکہ سعودی وزارات اسلامی امور و دعوت ورہنمائی رمضان المبارک کے دوران 22 ملکوں میں اسلامی مراکز کے توسط سے نسخے تقسیم کرائے گی
وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے جو کنگ فہد کمپلکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلٰی بھی ہیں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت نے 22 ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے ساتھ رابطہ کرلیا ہے۔ قرآن پاک اور اس کے مترجم نسخے انتہائی محفوظ طریقے سے سفارتخانوں کے حوالے کیے جائیں گے۔ جو انہیں مقامی سطح پر اسلامی مراکز کے ذریعے تقسیم کا فریضہ سر انجام دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More