بیروت (پاک ترک نیوز)
غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں مصر کی سرحد کے قریب واقع شہر رفح پر اسرائیلی دفاعی فورسز کے بڑے پیمانے پر حملے میں شہید والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔جبکہ 230سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی ٹی وی چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں رفح پر اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمی ہونے کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیارے الحدیدہ اور الرحمہ مساجد پر ٹارگٹڈ حملے کر رہے ہیں جہاں بہت سےپنا گزین موجود ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے ارد گرد کے علاقے میں رہائشی عمارتوں اور تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی بھی اطلاع دی ہے۔