جنوب مشرقی ترکیہ میں فصلوں میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

انقرہ (پاک ترک نیوز) جنوب مشرقی ترکیہ میں فصلوں میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا کہ بظاہر فصل کے پرندے سے شروع ہونے والی آگ جنوب مشرقی ترکی کی بستیوں میں راتوں رات پھیل گئی، جس سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔
ترکیہ میں آگ دیار باقر اور ماردین صوبوں کے درمیان ایک علاقے میں لگی۔ دیار باکر کے گورنر علی احسان سو نے بتایا کہ ہواؤں کے زور پر یہ کوکسلان، یازکیسی اور باغاکیک کے دیہاتوں سے تیزی سے پھیلی ۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور 80افراد کو زخمی ہونے اور کی اطلاع بھی دی ہے ۔ زخمیوں میں سے 6افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More