بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے شمال مغربی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے۔
چین کے 2 شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز لین ژو کے جنوب مغرب میں 102 کلومیٹر دور تھا۔
حکام کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف عمارتیں گر گئیں جبکہ ابتدائی طور پر ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔