12 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر مزید شرائط لاگو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)کورونا کی تیسری خطرناک لہر کے باعث پاکستان نے 12 ممالک سے آنے والےمسافروں پر مزید شرائط لاگو کردی ہیں .کیٹیگری سی ممالک سےپاکستان آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی کیٹیگری ممالک کے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کیلئے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا۔مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کودی جائیں گی۔فراہم کردہ تمام تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے بھی شیئر کی جائیں گی ۔ایئرلائنز مسافروں کی تفصیلات چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کوبھیجیں گی ۔ کیٹیگری سی میں برازیل ، زیمبیا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کینیا، گھانا سمیت 12ممالک شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More