اسلام آباد(پاک ترک نیوز) موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے لیکر اب تک تقریباً 12لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے ۔دیار غیر میں بسنے والے تعداد ایک کروڑ 28سے تجاوز کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بیروزگاری ،مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کےباعث بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے سے لیکر اب تک تقریباً 12لاکھ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑ کر دیار غیر میں جابسے ہیں ۔نوجوانوں کے دیارغیر جا بسنے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان ہمسایہ ممالک میں سرفہرست آگیا۔تقریباً 25 کروڑ آبادی میں سے حالیہ عرصے میں تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔
سال2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 لوگ بیرون ملک گئے تھے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا 6.47 فیصد بنتا ہے،ہمسایہ ملک بھارت کی مجموعی آبادی تقریباً ایک ارب 40 کروڑ ہے جس میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بیرون ملک مقیم ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے مطابق بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں موجودہ سال میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 3 لاکھ 95 ہزار 166 افراد ہجرت کر گئے ہیں۔