15 جولائی: ترکی کا یوم شہدا اور جمہوری یکجہتی کا دن

15 جولائی ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے شہدا کی یاد اور جمہوری یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ترکی میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

‏ 15جولائی کے شہدا کی یاد میں "جمہوریت اور قومی یکجہتی کا دن” کے عنوان سے ترک سفارتخانے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ ترک سفیر مصطفی یر داکل نے میڈیا بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب کا مقصد کا مقصد شہیدا کی یاد تو تازہ کرنا ہے اور جمہوری اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کا انعقاد کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے وہے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ترک ادارے ٹکا کے ریجنل آفس اسلام آباد کے تحت فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں درخت لگانے کی تقریب ہوگی۔ فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے نہ ڈر ترک قوم کے باشندوں کی یاد میں درخت لگائے جائیں گے۔

تقریب میں پاکستان کے وزیر قانون ڈاکٹر فروع نسیم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں 15 جولائی کی اس ناکام بغاوت پر مبںی فلم ترکی کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More