اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے موسم سرما میں گیس کی 8 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا پلان تیار کرلیا ہے ۔ سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سےا یم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی علی ہمدانی نے ملاقات کی اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کیا ۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ۔
ذرائع کے مطابق 15 نومبر سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
اعدادوشمار کے مطابق سردیوں میں گیس کا شارٹ فال 3.3 بی سی ایف ہو گا اورملک میں گیس کی مجموعی پیداوار 3 بی سی ایف کے لگ بھگ ہوگی ۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے 1.2بی سی ایف ایل این جی درآمد کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے سپلائی دینے سے انکار کردیا جس کے بعد حکومت کو مہنگی ایل این جی خریدنا پڑے گی جس کا خمیازہ بھی صارفین ہی بھگتیں گے ۔