ترکیہ صدارتی الیکشن کا دوسرا راؤنڈ 15لاکھ ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ سپریم الیکشن کونسل

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تقریباً 1.5 ملین لوگوں نے بیرون ملک اپنے ووٹ ڈال لئے ہیں۔ جو پہلے مرحلے میں ووٹوں کی تعداد کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) کی معلومات کے مطابق، پیر کی شب تک 1,500,026 افراد نے بیرون ملک ووٹ ڈالے ہیں۔بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کی ووٹنگ 20 مئی کو ملک کے غیر ملکی مشنز اور کسٹم گیٹس پر شروع ہوئی۔اوورسیز ووٹنگ 24 مئی تک جاری رہے گی۔ تاہم اس کے بعد جو لوگ کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 28 مئی کو شام 5 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق دوسرے راؤنڈ کے لیے 3,461 بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں۔بیرون ملک بیلٹس کو سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لایا جاتا ہے اور دارالحکومت انقرہ میں محفوظ رکھنے کے لیے وائی ایس کے طے کردہ حفاظتی اقدامات کے تحت انہیں محفوظ بنایا جاتا ہے
صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے حریف کمال کلیچدار اوغلو دونوں نے ترک باشندوں سے پولنگ اسٹیشنوں پر جانے اور دوسرے راؤنڈ کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک "قومی فرض” ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More