ترکیہ میں پھنسے 15پاکستانی طلباء پی آئی کی پرواز سے وطن واپس گئے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء پی آئی اے کی پروازکے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔طلباء کو وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پروطن واپس لایا گیا ہے۔
طلباء پی آئی اے کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔وطن واپس آنے والے تمام طلباء کوان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی ہیں، ترکیہ میں زلزلے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار تجاوز کر گئی جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے 66 ہزار 132 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پاکستانی طلبہ نے ترکیہ اور شام کےلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کردیا ۔ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کےلئے پاکستانی طلبہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم شروع ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More