غزہ(پاکت رک نیوز) اسرائیل نے غزہ حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔
غزہ کراسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ترجمان غزہ کراسنگ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان قیدیوں میں گزشتہ سال اکتوبر7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔