مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) نئے کورونا وائرس اومی کرون کے پھیلائو کا خطرہ کے پیش نظر حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی گَئی۔حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے دوبارہ مطاف اور صحن میں نشان لگا دیے۔ نمازیوں اور زائرین کے لیے پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےپھیلاو کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ایک بار پھر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی نافذ کر دی گئی۔
وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا خطرہ بھی ہے ان حالات کے پیش نظرمساجد میں آنے والوں کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
دوماہ قبل کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے حرمین شریفین بالخصوص المسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے مطابق لوگوں کو آنے کی اجازت دیتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کر دیا گیا تھا۔