لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں کپتان بابراعظم کے علاوہ افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان نیازی، محمد رضوان، محمد عامر، صائم ایوب، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔
ریزو کھلاڑیوں میں وسیم جونئیر، حسیب اللہ خان، محمد علی، سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محمد عامر کی 4 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کیویز کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے ، اسی طرح یو اے ای کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔