مصر میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17افراد ہلاک

 

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر کے صوبے الوادی الجدید میں ٹرک اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا نصف حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور بعض مسافروں کی لاشیں بس کی باڈی کو کاٹ کر نکالی گئیں۔مقامی حکام نے بتایا کہ یہ خوفناک ٹریفک حادثہ ملک کے شمال مغربی صوبے الوادی الجدید میں پیش آیا جہاں شاہراہ پر ایک تیزرفتار بس آگے جاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی۔بدقسمت بس 45 مسافروں کو لے کر دارالحکومت قاہرہ جارہی تھی کہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
مصر کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسوں سمیت جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More