ازبکستان میں بھارت کا بنا کھانسی کا شربت پینے سے18 بچے جاں بحق

تاشقند(پاک ترک نیوز) ازبکستان میں بھارت میں تیارکردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے جاں بحق ہوگئے۔بچوں کے والدین نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
وسط ایشیائی ریاست ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں نے بھارت کی دوائیں تیارکرنے والی کمپنی کی کھانسی کی دوا پی تھی۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں کھانسی کے شربت میں مضر صحت کیمیکل کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔
بچوں کو دو سے سات روز تک دوا پلائی گئی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارت کا کھانسی کا شربت پینے سے 70 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More