اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان خان نیازی کا توڑ پھوڑ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے حسان خان نیازی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے حسان نیازی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کر دیا اور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یاد رہے کہ حسان خان نیازی کو گزشتہ روز پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔