ماسکو(پاک ترک نیوز) روس میں مسافر بردار طیارہ گرنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے ۔جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاموں کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی تاہم موسم کی خرابی، برفباری اور کم روشنی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
روس کے شمالی علاقے میں نقطعہ انجماد کو چھوتے موسم میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 10 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔
ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالیں جبکہ 10 افراد کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔