حج خلاف ورزیوں پر 20 ہزار زائرین کو جرمانہ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج کی خلاف ورزیوں پر 20 ہزار زائرین کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کو اس سال حج کرنے کی کوشش کرنے سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا ہولڈر کو حج میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا۔
پبلک سیکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کو 15 ذی الحجہ سے 23 مئی جو 21 جون کو آتی ہے، مکہ کا سفر یا قیام نہیں کرنا چاہیے۔ پابندی کا مقصد حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی عرب کی پبلک سکیورٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام اقسام اور ناموں کے وزٹ ویزے اور ان کے حاملین کو حج کرنے کی اجازت نہیں۔ مملکت کےان تمام مہمانوں کو جو وزٹ ویزا رکھتے ہیں وہ مکہ مکرمہ کے مقدس شہر میں نہ جائیں یا پندرہ ذی القعدہ سے 23ذی الحج تک وہاں نہ رہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 20ہزار سے زائد تارکین وطن جن کے پاس کسی بھی قسم کا وزٹ ویزہ ہے وہ حج کے عرصے میں مکہ مکرمہ میں نہ رہیں۔
پبلک سکیورٹی نے زور دیا کہ جو بھی حج انتظامات اور ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف مملکت کےقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ حج کے ایام میں صرف حجاج کرام کو حرم مکی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور حجاج کرام کی سلامتی اور مناسک کی ادائی میں سہولت کےلیے غیر مجاز لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس سال 1445ھ میں حج ویزا کے ساتھ مملکت آنے والوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت سروس کا آغاز کیا، جو کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےوژن 2030 کے ڈیجیٹیل تبدیلی کے پروگرام کا حصہ ہے۔
پبلک سکیورٹی نےکہا کہ کوئی بھی ویزہ ہولڈر جو انٹری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے لیے مخصوص وقت پر روانگی کی اطلاع دینے میں تاخیر کرے گا اسے 50,000 ریال تک جرمانہ اور چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔
پبلک سکیورٹی نے مکہ مکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں میں حج ضوابط کی خلاف ورزی یا اس سے متعلق کسی قسم کی شکایت ہیلپ لائن نمبر 911 اور مملکت کے باقی علاقوں میں 999 پر مجاز حکام کو دی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More