واشنگٹن -بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، کورونا کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث زمین پر انسانی سرگرمیوں میں خاصی کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال لوگوں کے گھروں میں محصور ہونے سے نقل و حرکت محدود رہی، کام یا تفریح کی غرض سے ٹرینوں اور گاڑیوں کا سفر بھی کم ہواجبکہ بھاری کارخانے بھی بند رہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دوران زمین پر شور میں 50 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،یہ خاموش ترین وقت دنیا کے لیے اچھا موقع تھا ۔