ترانہ۔البانیا (پاک ترک نیوز)
اطالوی کلب روما نےاپنے ڈچ مدمقابل فینورڈ کوکانٹے دار مقابلے کےبعد0-1سے شکست دے کر یوروپا کانفرنس لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
بدھ کی شب یہاں تیرانہ کے نیشنل ایرینا میںکھیلے گئےفائنل میں روما نے 32ویں منٹ میں نکولو زانیولو کے قریبی گول سے0-0کے جمود کو توڑ دیا۔90منٹ کے اس سخت مقابلے کے دوسرے ہاف کے شروع ہونے کے پانچ منٹ بعدروما کے گول کیپرروئی پیٹریسیو نے 50ویں منٹ میں فینورڈ کے فارورڈ ٹائرل ملاسیا کی لانگ رینج ڈرائیو کو پوسٹ سے باہر دھکیلتے ہوئے شاندار گول بچایا۔یہی شاید اس میچ کو برابر کرنے کے لئےفینورڈ کا سب سے بڑاحملہ تھا۔
اطالوی فٹ بال کلب نےیہ فتح سمیٹنے کے ساتھ 1961 سے اب تک یورپ میں 61 سال کے دوران کوئی اور ٹرافی نہ جیت پانے کی خشک سالی کا خاتمہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ روما نے برمنگھم سٹی کو ہرا کر 1961 کے انٹر سٹیز فیئرز کپ میں فتح حا صل کی تھی۔ انٹرسٹیز فیئرز کپ کو 1971 میں ختم کر دیا گیاتھا اور اس کی جگہ یوئیفا کپ نے لے لی تھی۔