افغان صوبے سرپل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرِ پُل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق ہو گئے ۔
طبی امداد ملنے سے قبل ہی تک تمام مسافر دم توڑ چکے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تیز رفتار وین سڑک سے ہٹ کر کھائی میں گر گئی تھی۔
مسافر وین میں 24 مسافر موجود تھے اور حادثے کے بعد دشوار گزار اور پُرخطر راستوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔
یاد رہے کہ دہائیوں سے جنگ زدہ افغانستان میں سے 2021 میں طالبان نے اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد سے عالمی اداروں نے افغان فنڈز منجمد کردیے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More