یورپی یونین کی 26 ریاستوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

برسلز (پاک ترک نیوز)
یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے سوائے ہنگری کے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔، کیونکہ اسرائیل حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں تقریباً 30,000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

بلاک کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے منگل کے روز اپنے بیان میںکہا ہےکہ 26 ریاستوں کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان پر اتفاق کیا ہے جس میں "فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جو پائیدار جنگ بندی کا باعث بنے گا۔”یورپی یونین نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے خلاف پہلی مرتبہ ایسایکساں ردعمل دیا ہے۔
اسی کے ساتھ یورپی یونین کے ممالک نے اسرائیل سے غزہ کے شہر رفح پر حملہ نہ کرنے کے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا۔ جو کہ ناکہ بندی شدہ انکلیو میں بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ اور جو اس وقت خوراک، پانی، پناہ گاہ اور صحت کی خدمات کے بغیر ایک انسانی تباہی سے گزر رہا ہے۔
بوریل نے کہا کہ رفح میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنا ناممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل پر دباؤ ڈالنا جاری رکھنا ہے تاکہ وہ یہ سمجھ سکے کہ رفح کی گلیوں میں بہت سے معصوم لوگ موجود ہیں۔ اور حملے کی صورت میںشہریوں کی ہلاکتوں سے بچنا ناممکن ہو گا۔جو یہ یقینی طور پر انسانی قانون کے احترام کے خلاف ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More