26ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس پہنچ گئے،چوہدری سالک حسین حج آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے 26ہزار 711 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین ذاتی طور پر سہولتوں کا جاائززہ لینے اور ملاقاتوں مین مصروف ہیں۔
پاکستانی حج مشن کی جاری کردہ معلومات کے مطابق26ہزار پاکستانی عازمین حج میں سے 6ہزار 11 عازمین مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ چکےہیں۔ 9 مئی کو شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے ذریعے اب تک 109 پروازوںسے 26ہزار 711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں۔ جبکہ پرائیویٹ حج سیکم کے تحت 1000 سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے منگل کے روز مجموعی حج آپریشن کے ہموار انعقاد کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے والی سعودی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی حجاج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بالخصوص 8 سے 12 ذی الحج تکحج کے پانچ ایام میںعازمین حج کی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں قیام گاہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں ٹرانسپورٹ، رہائش اور کیٹرنگ سمیت بروقت اور وسیع انتظامات کو سراہا۔


پاکستان حج میڈیکل مشن کی جانب سے چوہدری سالک حسین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال حج میڈیکل مشن کے لیے تقریباً 400 ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کا انتخاب کیا گیا ہے وہ بتدریج حجاج کرام کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں ۔ اس وقت پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ حاجیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔پاکستان نے عازمین حج کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں میں دو اسپتال اور دس ڈسپنسریاں قائم کی ہیں۔ جن میں سے ایک ہسپتال اور دو ڈسپنسریاں مدینہ منورہ میں ہیں۔یہان 24گھنٹے عملہ موجود ہوتا ہے اور ہر ڈسپنسری میں ایک ایمبولنس بھی موجود ہوتی ہے۔
دریں اثناپاکستان حج مشن کے مطابق سعودی حکام کے تعاون سےاب تک 14ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کی سعادت فراہم کرائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ میں حج انتظامات کے سلسلہ میں اہم ملاقاتیں کررہےہیں اور ذاتی طورپر تمام حج انتظامات کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More