دوسرا ون ڈے آ ج ،شاہین میچ اور سیریز نام کیلئے پرعزم

 

کراچی (پاک ترک نیوز) شاہین دوسرے ایک روزہ میچ اور سیریز اپنے نام کیلئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ کیوی ٹیم بھی پہلے شکست کا حساب برابر کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ بھی 2بجکر 30منٹ پر ہو گا۔
پاکستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی ۔پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 وکٹیں جبکہ اوپنر فخر زمان، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More