مسلسل 3روز کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز)مسلسل تین روز کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔امریکی کرنسی 91پیسے بڑھ گئی جس کے بعد قیمت 173روپے 76پیسے سے بڑھ کر 174روپے 67 پیسے ہوگئی۔گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 1روپیہ 91 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی ،ہنڈرڈ انڈیکس83پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ 46110 پر کاروبار بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More