امریکہ میں 2ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 3اہلکار ہلاک

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرانے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کا واقعہ ریاست الاسکا میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
دونوں ہیلی کاپٹرز ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکا میں 6 ماہ کے اندر فوجی ہیلی کاپٹرز کے ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More