بلوچستان کے علاقے زرعون میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں3 جوان شہید

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ پر موجود جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں سے بھتا خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More