عمران خان پر وزیرآباد حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں حملے کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، مرکزی ملزم نوید سمیت ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی، تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More