پرسٹینا(پاک ترک نیوز) کوسوو میں سربوں کے ساتھ جھڑپوں میں نیٹو کے 30فوجی زخمی ہو گئے ۔
سربوں نے شمالی کوسوو میں ایک میونسپلٹی کے دفاتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جہاں البانوی میئروں نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سنبھالے تھے۔
ایک واقعے میں11 اطالوی اور 19 ہنگری کے فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں جو آگ کے باعث جھلس گئے تھے ۔دیگر جھڑپوں میں ہنگری کے تین فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
جھڑپیں دارالحکومت پرسٹینا سے 45 کلومیٹر (28 میل) شمال میں زویکان کی میونسپلٹی میں ہوئیں۔
KFOR کے کمانڈر میجر جنرل اینجلو مائیکل ریسٹوکیا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کو جو کچھ ہوا اس کی پوری ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہے ۔