اسلام آباد (پاک ترک نیوز) این ڈی ایم اے نے موجودہ بارشوں کی صورتحال پر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر کے اجلاس کا انعقاد کیا ۔این ای او سی اجلاس کی صدارت قائم مقام چئیرمین این ڈی ایم اے نے کی۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال ،ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں فلیش فلڈنگ کیوجہ سے سڑکوں اور پلوں کی بحالی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں ڈیمز اور دریاؤں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا اور منگلا اپنی گنجائش سے 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں۔
بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جسکی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔اگلا مون سون سپیل 31 جولائی تا 6 اگست جاری رہے گا
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے مون سون اسپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا ۔موسلادھار بارشوں س دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کیجانب متعلقہ اداروں کو مواصلاتی نظام کی بحالی تیز کرنے اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مون سون کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔متعلقہ اداروں کو دریاؤں اور بھارتی ڈیمز میں پانی کے اخراج کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔