سعودی معاون وزیر دفاع کا اسلام آباد کا اچانک دورہ

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی نےپاکستان کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے جمعرات کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دورطفہ تعلقات،موجود اور مستقبل کے دفاعی اور عسکری شعبوں میں اسٹرٹیجک تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی معاون وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون و ہم آہنگی اور اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ اس موقع پر مشترکہ تشویش کے کئی امور بھی زیرغور آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More